جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ اور مرکز الاقتصاد الاسلامی کے تحت ہو رہا ہے ایک انتہائی منفرد اور اہم کورس

(Islamic Finance Course)

اسلامک فائنینس کورس

6th Batch

کون شریک ہو سکتا ہے ؟

سنی دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء :

کسی بھی سنی جامعہ سے فارغ التحصیل فاضلین(ترجیح گریجویٹ یا ہدایہ پڑھانے والے اساتذہ کرام کو دی جائے گی )۔

پروفیشنلز :

چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ، ایم بی اے، فائننس اور اکاؤنٹس میں ماسٹر اور گریجویٹ کیے ہوئے افراد ۔

بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد :

جو افراد تجارت سے منسلک ہیں اگر وہ کم از کم گریجویٹ ہیں تو وہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

آن لائن داخلہ :

کراچی سے باہر رہنے والے افرادکورس میں آن لائن شرکت کے لئے داخلہ لے سکتے ہیں لیکن سیٹ محدود ہیں۔

اوقات کار : ہفتہ میں دو دن کلاس ہوگی

1. بروز جمعہ بعد نماز عشاء

2. بروز اتوار بعد نماز ظہر

  • فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25ستمبر 2024 ہے
  • کلاس کا آغاز ان شاء اللہ 13اکتوبر 2024 بروز اتوار سے ہو رہا ہے ۔

اس کورس میں دینی اور فقہی مسائل کے ساتھ فائنینس کے مختلف پروڈکٹس وغیرہ کے علاوہ بھی بہت اہم عنوانات شامل ہوں گے۔

خواہش مند افراد آن لائن فارم فل کریں جن کا داخلہ okہوگا ان کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔

ای میل : islamic.finance@dawateislami.net

کورس کا مقام :عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی

اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے.


لین دین کا نظام جہاں انفرادی طور پر ہوتا ہے تو وہیں متعدد مالیاتی ادارے ایسے ہیں جن سے لین دین ہو رہا ہے،ہمارے سامنے ایک طرف دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء ہیں جو خریداری اور لین دین کے جدید مسائل ہی کو نہیں بلکہ مختلف اداروں کے نظام اور اس کے ساتھ ہونے والےمعاہدوں کی تکییف فقہی کوگہرائی سے جاننا چاہتے ہیں،تو دوسری طرف وہ افراد ہیں جو مختلف مالیاتی اداروں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،کے طور پر یا اکاؤنٹ اورفائنینس کےماہر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،یہ افراداسلامک طریقہ تجارت کو بہتر طریقے سے سمجھنا چاہتے ہیں تو ان دونوں اقسام کے افراد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کورس کرایا جارہا ہے،جوان افراد کی معلومات میں اضافہ کرے گااور فقہ اسلامی کے تحت لین دین کے مسائل کی بنیاد کو سمجھنے میں مدد دے گا

کرنسی کا لین دین ،ڈالرکی بکنگ،ایل سی کی رقم پہلے وصول کرنا ، بینکوں کے مختلف اقسام کے کارڈ کی تکییف فقہی

عصر حاضر کی سرمایہ کاری میں مضاربت کا استعمال

عصر حاضر کی سرمایہ کاری میں مرابحہ کا استعمال

سود کی تعریف و اقسام نیز عصرِ حاضر میں پائی جانے والی سود کی مثالیں

لیگل پرسن کا تصور اور اس کی شرعی حیثیت

خدمات اور ان کا معاوضہ جدید امثلہ کے تناظر میں

بینکوں میں معاہدوں کے پس منظر میں گارنٹی کا نظام

میوچل فنڈ ادارے کیا ہوتے ہیں؟کیسے کام کرتے ہیں؟

بیع استصناع اور اس کا عصر حاضر میں سرمایہ کاری میں کردار

بیع سلم دورِ جدید کے متعدد کاروباری مسائل کے حل کے طور پر

وکالت اور عصر حاضر کے جدید مسائل میں وکالت کا استعمال

شرکت اور عصر حاضر کے جدید مسائل میں شرکت کا استعمال

اسلامی بینکوں کی ٹریجری

بیوع کےبنیادی احکام اور عصر حاضر کے جدید مسائل

اس کے علاوہ بہت اہم عنوانات شامل ہوں گے

مفتی علی اصغر عطاری مد ظلہ العالی         

مفتی سجاد صاحب         

مفتی جمیل صاحب         

مختلف ماہرین بینکنگ وفائننس